کوئٹہ (بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور احمد قاضی نے کہا ہے کہ پیر امیڈیکل اسٹاف طب کے شعبہ میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے بیمار انسانیت کی خدمت بروقت علاج کی فراہمی میں پیر امیڈیکل اسٹاف اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کرکے محکمہ صحت کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اینڈ فیڈریشن کی جانب سے ڈی ایچ او آفس میں پیرا میڈیکس ڈے کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پیرا میڈیکس ڈے کے موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور احمد قاضی اور سابق ڈی ایچ او منظور احمد بلوچ تھے، پیرا میڈیکس ڈے کی تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے، جبکہ ڈویژنل سیول ہسپتال میں پیرا میڈیکس ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے آخر میں کرونا سمیت دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔
پیر امیڈیکل سٹاف خصوصی اہمیت کا حامل ہے : ڈاکٹر نور احمد قاضی
Feb 21, 2022