بحرانوں سے نجات کا راستہ آئین کی حکمرانی ہے:پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ  ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی  ہے ، پارلیمنٹ کی بالادستی  اور فوری طو رپر شفاف غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد  ضروری ہے ،  پشتو سمیت مادری زبانوں کو قومی درجہ دینا ملک کے تمام اقوام وعوام کا مطالبہ ہے ،بدترین مہنگائی ،غربت ،بھوک وافلاس اور بدترین بیروزگاری نے غریب عوام کو بدترین مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، نائب صدر یوسف خان کاکڑ ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،علاقائی سیکرٹری نعیم خان پیرعلیزئی اور نعمت پہلوان نے پشتون باغ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرغازی امان اللہ خان کے نام سے پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا  جس کے مطابق نعمت پہلوان یونٹ سیکرٹری ،سینئر معاون اٹل خان اور حاجی عبداللہ ،حمید اللہ، افضل خان ،عبدالہادی اور محمد دین معاونین منتخب ہوئے ۔نعمت پہلوان،حاجی مسعود،سیف اللہ ، وہاب ، محمددین ، محمدنبی ، نظرخان ، مصور ، ثنااللہ ، سعداللہ ،حاجی آغا،فضل،بسم اللہ ،حکمت اللہ،ولی جان،،جبار،حمیداللہ،میرزاخان، عبدالجبار ، نورخان ،اعجاز،کریم،حاجی نور ،سمیع اللہ ،اقبال،صلاح الدین ،عبدالہادری ، جانان ، مجید خان ، قدرت ، امین ، سراج ،زین اللہ،محمد عمر ، فیروز ، سردار ، اللہ داد،ولی خان،نسیم خان،صادق،بلال خان ،رمضان،حیات اللہ،جابک،شمس الدین آغا ،مجیدخان ، پارالدین ، جہانزیب آغا ، عامر آغا ، ملک افضل،عبدالشکور،حبیب اللہ  نے شمولیت کا اعلان کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن