گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ مال کے پٹواری سمیت قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے لئے درخواستیں دینے پر میاں بیوی کو ہراساں کا معاملہ ۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسین پاشا نے 8 افراد کو خاتون اور اسکے شوہر کوہراساں اور بلیک میل نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسین کی عدالت میں صدیق اکبر ٹائون کی رہائشی ثمرہ ناز کی جانب سے تحفظ فراہم کئے جانے کا حکم دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی درخواست دہندہ نے فاضل جج کو بتایا کہ اس نے کروڑوں مالیت کی دکانوں پر قبضہ کروانے ا ور بوگس رپورٹس افسروں کو دینے پر محکمہ مال کے پٹواری ۔ طاہر شاہ ۔ ریٹائرڈ پٹواری جاوید شاہ اور مرزا طاہر وغیرہ کے خلاف درخواستیں دے رکھی ہیں محتسب اعلی آفس میں درخواست کی سماعت کے بعد وہ اپنے شوہر شاہزیب کے ہمراہ کرین ویلی کے پاس سے موٹر سائیکل پر جا رہی تھی ۔ گاڑی میں سوار پٹواری طاہر شاہ ، ریٹائرڈ پٹواری جاوید شاہ ،مرزا طاہر ،مرزا شفیق نے روک کر دھمکیاں دیں اس سمیت شوہر کو حملہ آوروں سے جان کو سخت خطرہ ہے ۔ عدالت نے ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
گوجرانوالہ:ـ عدالت نے پٹواریوں کو میاں بیوی کو ہرساں کرنے سے روک دیا
Feb 21, 2022