گیپکو چیف 23فروری کو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن کچہری لگائیں گے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد ایوب23فروری بروزبدھ گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں آن لائن کچہری  کے دوران دن11سے ایک بجے تک بذریعہ ٹیلی فون براہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سنیں گے اور اُن کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔ وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت پر گیپکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے فوری اور اُن کی دہلیز پر ازالہ کیلئے گیپکومیں آن لائن کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن