ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )میٹرو پولیٹین کارپوریشن گوجرانوالہ کے چیف میٹروپولیٹن آفیسر سردار نصیر احمد نے چارج سنبھال کر فرائض منصبی سارے انجام دینا شروع کر دییانہوں نے میٹرو پولیٹین افسران اور سپریٹینڈنٹس کے ساتھ میٹنگ کی اور ان تمام برانچز کے بارے میں بریفنگ لی۔چیف آفیسر نے میونسپل آفیسر پلاننگ قمرالاسلام اور بلڈنگ انسپکٹروں سے ریونیو وصولی اور غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں معلومات لیں۔انہوں نے کمرشل وانڈسٹریل غیر قانونی تعمیرات کے مختلف فیسوں کی مد میں تقریبا پانچ کروڑ روپے کے ریونیو کے حصول کے لیے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیجے جانے والے کیسوں کے بارے میں دریافت کیا۔اور کیسوں کی مکمل پیروی کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ ہیڈ آف آفیسز بجٹ میں رکھے گیے ٹارگٹس کے حصول کے لیے جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔اور انہیں ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں ۔