وزیرآباد(نا مہ نگار) برادری ازم بالا تر ہوکر بلا تفریق شہریوں کی خدمت کریں گے کے زائی برادری کے مرتبہ ومقام کو بھی بلند رکھنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے دارہ ککے زائیاں ہال کی تعمیر آرائش ،جامع مسجد ککے زائیاں کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے خصوصی تگ ودو کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار ملک ککے زائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک شکیل احمد نے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدارت صدر ککے زائی ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک اشفاق حسین نے کی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر ملک محمد خالد کی وفات پر دعائے مغفرت کروائی گئی اور لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا گیا اجلاس میں ملک محمد ریا ،ملک نعیم اللہ،ملک عالمگیر ،ملک محمد ارشد،عرفان ظفر ملک،ملک اقبال ناصر ،ملک عبد الجلیل ،ملک اشتیاق چاند ،ملک اسد اللہ نے شرکت کی۔