ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سکھوں کے مذہبی تہوار " ساکا ننکانہ " کی تقریبات کے پہلے روز سکھ کیمونٹی نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے معروف بھارتی پنجابی فنکار اور نوجوان سکھ رہنما سردار دیپ سنگھ سدھو کو شردھاکے پھول پیش کیے۔ اور ان کی یاد میں گورودارہ جنم استھان میں شمعیں روشن کر کے نعرے بازی بھی کی۔ چیئرمین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ کہتے ہیں کہ دیپ سنگھ سدھو سکھ قوم کا چمکتا ہوا ستارہ تھا۔ دیپ سنگھ سدھو کی موت ایک ٹریفک حادثہ نہیں بلکہ قتل کرا کر ایکسیڈنٹ قرار دینے کا ڈرامہ رچایا ہے۔ دیپ سنگھ سدھو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گوردوارہ جنم استھان میں خصوصی ارداس بھی کی گئی۔ اس موقع پر کسان رہنما دیپ سنگھ سدھو کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی ارداس بھی کی گئی۔
ننکانہ: سکھوں کے مذہبی تہوار’’ساکا ننکانہ‘‘ کی تقریبات، سردار سدھو کیلئے شمعیں روشن
Feb 21, 2022