آرڈنینس کے ذریعے الیکشن کمشن کے اختیارات محدود کرنا غیر آئینی ہے، فرید پراچہ 

Feb 21, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ آرڈنینس کے ذریعے الیکشن کمشن کے اختیارات کو محدود کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور یہ انتخابات کی غیر جانبداری اور شفافیت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے ۔ حکومت کا اپنے وزرا کے لیے انتخابی عمل سے مداخلت کا اختیار حاصل کرنے لیے ہاتھ پاؤں مارنا بجائے خود ایک دھاندلی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ حکومت آرڈنینس واپس لے اور ایسی منفی قانون سازی پر قوم سے معافی مانگے۔

مزیدخبریں