فیروزوالہ( نامہ نگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ناصر محمود باجوہ نے تھانہ فیکٹری ایریا میں منعقد کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ مقدمات کی تفتیش میں تاخیر برتنے پر 6تھانیداروں کو شو کاز نوٹس جاری کیے۔ میرٹ پر مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔
ایس ایس پی کی کھلی کچہری، 6تھانیداروں کو شو کاز نوٹس
Feb 21, 2022