بھارت میں مسلمانوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے : عبدالغفار روپڑی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی ،پروفیسر عبد المجید مولانا شکیل الرحمٰن ناصر دیگر نے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر اور بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر کی جانے والی بربریت اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، بہادر ،مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کیا جارہاہے۔بھارتی غنڈوں کی شرانگیزی اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی عزائم نے بھارت کی اسلام دشمنی کوبے نقاب کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہاء پسندی اور مسلم دشمنی تمام حدود پارکرچکی ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے ان پر عرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے ۔ بھاری اور کشمیری مسلمانوں کا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے،مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کیا جارہا ہے خواتین کی عزتیں تار تار کی جارہی ہیں جبکہ مودی حکومت انتہاء پسندوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جس عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن