حکومت کا گھر جانا ٹھہر چکا ،عوام 2وقت کی روٹی کوبھی ترس گئے:محمود اخترگورایہ

Feb 21, 2022

 فیروزوالہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 138 کے صدر اور ضلعی رہنما محمود اخترگورایہ  نے کہا ہے کہ حکومت کا گھر جانا ٹھہر چکا ہے کیونکہ ان حکمرانوں نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجاکر رکھ دی ہے۔ عوام اب بدترین مہنگائی سے دووقت کی روٹی کوبھی ترس کر رہ گئے ہیں۔ نالائق،نااہل حکومت کے اقدامات دن بدن ملک وقوم کیلئے بڑے بھاری ثابت ہورہے ہیں۔ حکومت اگر ثاقب نثار اور کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرتی تو آج حالات بالکل مختلف ہوتے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے ہر 3 ماہ بعد 10 فیصد قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ کررکھا ہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ان خیالات کااظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ محمود اختر گورایہ نے کہاکہ عوام کو مہنگائی،بیروزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ وہ حکومتی پالیسیوں سے ملک کی معیشت تباہ اور مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔ موجودہ حکومت کی اب تک کی کارکردگی صفر اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

مزیدخبریں