کو ٹ چھٹہ (نمائندہ نوائے وقت) حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے خود عوام کی نظروں میں گر چکے ہیں ۔ عوام با شعور ہے ۔ موجودہ حکومت ملک و قوم کی بہتری کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ یہ بات وزیر مملکت زرتاج گل نے گزشتہ روز رہنماء پی ٹی آئی و پی پی 291ڈاکٹر اقراء خلیل بزدار کی طرف سے دئے گئے عشائیہ میں وہ امین ٹائون کو ٹ چھٹہ ان کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ بعد ازاں انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70سال سے ڈیرہ کے سرداروں نے عوام کی محرومیاں دور نہیں کیں بلکہ سردار اویس احمد خان لغاری پانی و بجلی کے وزیر رہ کر بھی فورٹ منرو میں کسی ایک بستی میں بجلی تک نہیں لا سکے ۔ ہم نے تین سال کے عرصہ میں عوام کو معیاری صحت و تعلیم کے لیے اربو ں روپے کے منصوبے مکمل کروا کر دے رہے ہیں تاکہ عوام کی محرومیاں دور ہوں ۔ ان کے دورہ کو ٹ چھٹہ کے موقع پر ایس ایچ او افتخار قریشی اور سپیشل برانچ کے ملک شاہد ببر نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر رکھے تھے۔