لاہور (خصوصی نامہ نگار) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی مغلپورہ کے ایگزیکٹو ممبر ملک مشتاق کی بھابھی اور ملک طارق کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال پر سوسائٹی کے صدر ثناء اللہ خان کاکڑ‘ جنرل سیکرٹری میاں اشفاق‘ فنانس سیکرٹری سعید مغل اور جائنٹ سیکرٹری حافظ عتیق احمد اور سیکرٹری اطلاعات ونشریات احتشام اللہ خان کاکڑ اور ابتسام اللہ خان کاکڑ نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔