لاہور(سپیشل رپورٹر) سری لنکن ہائی کمشنر مسٹر وائس ایڈمیرال موہان وجے وکرم نے لاہور عجائب گھر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اعجاز احمد منہاس نے ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر لاہور میوزیم نے سری لنکن ہائی کمشنر کو لاہور عجائب گھر کی تمام گیلریوں کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ لاہور میوزیم تاریخی ثقافتی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔خصوصی طور پر گندھارا گیلری کے نوادرات دنیا کے بہترین نوادرات میں سے ہیں۔فاقہ کش بدھا پوری دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے ۔ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی کہ میں نے فاسٹنگ بدھا کا مجسمہ دیکھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر نے بتایا کہ لاہور میوزیم پاکستان کے تاریخی ورثے کو بہترین انداز میں پیش کر رہا ہے۔ لاہور عجائب گھر میں تمام مذاہب کے نوادرات پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں بہترین انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ لاہور عجائب گھر کی انتظامیہ سیاحوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر نے سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وقت نکال کے لاہور میوزیم کا دورہ کیا۔
سری لنکن ہائی کمشنر کاعجائب گھر کا دورہ ،اعجاز احمد منہاس نے استقبال کیا
Feb 21, 2022