سرائے سدھو(نامہ نگار)عدالتی احکامات کے باوجود سرائے سدھو اور اس کے گردونواح کے دیہاتی علاقوں میں زرعی رقبوں پر اضافی آ بادی سرائے سدھو کے بورڈ لگاکر ہاؤسنگ کالونیوں کا سلسلہ جاری ہے اس معاملہ پر ضلع کونسل خانیوال کی انتظامیہ نے مبینہ کچھ کواور دو کی پالیسی کے تحت مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور عوام کولٹنے کے لیے اس لینڈ مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے اس وقت سرائے سدھو چوپرہٹہ روڈ پل باگڑ روڈ سرائے سدھو جسو کانویں روڈ پل پکوڑی باٹی بنگلہ روڈ درکھاناں والی بھینی کے علاقوں میں زرعی رقبوں پر سوسائٹیز قائم ہوچکی ہیں اور ان پر اضافی آ بادی سرائے سدھو کے بورڈ لگا رکھے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ یہ نئی سوسائٹی نہیں ہے کئی جگہوں پر تو ہرے بھرے باغات بھی کٹ چکے ہیں سرائے سدھو کے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ان غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی اپیل کی ہے۔