پی ٹی آئی کی سرگرم رکن رضیہ منظور ٹوانہ ن لیگ میں شامل

چوک سرورشہید (نامہ نگار)پی ٹی آئی کی سرگرم خاتون رکن جنرل سیکرٹری خواتین ونگ رضیہ منظور ٹوانہ نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیکر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے جینا ہی حرام کردیا ہے ۔ اس لئے میں نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ مسلم لیگ ن اور اس کے لیڈر میاں محمد نوازشریف اور میاںمحمد شہبازشریف ہی اس ملک کے خادم ہیں اور ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دے سکتے ہیں ۔حکومت کرنا عمراں خان کے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں بطور ورکر اپنا بھر پور کردار ادا کرونگی اور بلدیاتی الیکشن میں چوک سرورشہید میں مسلم لیگ ن کو بھرپور کامیابی دلوائونگی ، انشاء اللہ چوک سرورشہید سے مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن