اوباش کی 5سالہ بچی سے زیادتی ، اہلیان علاقہ نے ملزم کو پکڑلیا

رحیم یارخان ،احسان پور،رکن پور (کرائم رپورٹر ،نمائندہ نوائے وقت ،خبر نگار )نشے میں دھت اوباش کی کمسن بچی  سے  زیادتی، چیخ وپکار پر اہل علاقہ نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پولیس کے حوالے، کمسن بچی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، مقدمہ درج تفصیل کے مطابق غریب آباد کے رہائشی گائمن بی بی نے پولیس کو اپنی دی جانیوالی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کی 5سالہ کمسن بیٹی(۱) قریبی دکان سے چیز لینے کیلئے گئی تواوباش ملزم کریم بخش اسے ورغلا پھسلا کر قریبی فصل کماد میں لے گیا اور زیادتی کانشانہ بناڈالا، چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ نے ملزم کریم بخش کورنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ای پیپر دی نیشن