شاہراوں پرسفرکو محفوظ بنانے کیلئے پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں بھی سیشن

Feb 21, 2022

ملتان،مخدوم رشید( نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)  پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس  ملتان ریجن نے شاہراوں پرسفرکو محفوظ بنانے کے لیے اگاہی مہم تیز کردی ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں بھی روڈ سفیٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا ، ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر روف حسن نے سٹاف کیساتھ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے قیام کا مقصداور پٹرولنگ پولیس کے سلوگن پہلا سلام پھر کلام یعنی کے توجہ ،تحفظ اور روڈ سیفٹی بارے بریف کیا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی اور موبائل فون کا استعمال ہر گز  نہ کریں ،ہیلمٹ کی افادیت کیساتھ موٹرسائیکل پرسائیڈ ویو شیشے کا استعمال ہر شخص ضرور کرے ، ہیلپ لائن 1124سے کسی بھی وقت  مدد لی جا سکتی ہے۔اس موقع پرانسپکٹرچیف لا انسٹرکٹر راشد رمضان بھی موجود تھے۔ اورحادثات سے بچاو کے سلسلے میں معلوماتی پمفلیٹ بھی تقسیم کے گیے۔

مزیدخبریں