افسران کی مبینہ غفلت، ڈی پی ایس سکول وہاڑی میںنجی کتب کا استعمال

وہاڑی(نامہ نگار،کرائم رپورٹر)  ڈویثرنل پبلک سکول وہاڑی جوکہ نیم سرکاری ادارہ ہے حکومت پنجاب کی طرف سے تعلیمی اداروں SNC یعنی سنگل نیشنل کریکلم نصاب جس میں حکومت پاکستان سے منظور شدہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب آتی ہیں کو تعلیمی اداروں پر حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن نمبر _2020 SO 4.28 کے تحت نافذ العمل کیا گیا ہے لیکن ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور محکمہ تعلیم کے افسران کی مینہ غفلت کی وجہ سے ڈی پی ایس سکول میں SNC نصاب کی بجائے نان رجسٹرڈ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں لگا دی گئی ہیں یہ کتب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی  نسبت مہنگی بھی ہیں ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث طلبہ و طالبات کے والدین مہنگی کتابیںخریدنے پر مجبور ہیں شہریوںنے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو شکایات بھی درج کروائی لیکن کوئی کاروائی نہ ہو سکی جس پر شہریوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری تعلیم پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...