کوٹ ادو ، میونسپل لائبریری خستہ حال فنڈز نہ ملنے پربند

کوٹ ادو(خبرنگار)میونسپل کمیٹی کے زیر سایہ اقبال پارک میں واقع شہر بھر کی اکلوتی میونسپل لائبریری عرصہ دراز سے فنڈز نہ ہونے کے باعث بند، لائبریری میں نایاب کتب رسائل اور اخبارات نہ ہونے کے باعث طلباء  امتحان کی تیاری سمیت شہری کتب بینی سے محروم،عمارت بھی خستہ،چھت سے سیمنٹ اکھڑ کر گرنے لگے، بارش کا پانی لائبریذی میں داخل ہونے سے الماریوں سمیت لائبریری کی نایاب کتب بھی خراب ہونے لگیں،کیپکو سمیت کئی سیاستدانوں نے جدید ڈیجیٹل لائبریری بنانے کیلئے دورے بھی کیے،تا حال عملدذآمد نہ ہو سکا،اس بارے  انچارج محمد سیف اللہ لائبریرین نے بتایا کہ اس لائبریری میں 25 سو کتب دینی ادبی تاریخیں رومانوی ناول  موجود ہیں ،فنڈز نہ ملنے پر 4سال سے اس لائبیری میں تمام اخبارات بند ہو چکے ہیں جبکہ 5سال سے اس لائبریری میں کوئی نئی کتابیں نہ آئی ہیں،اس حوالے سے انہوں نے اعلی افسران کو درخواست بھی لکھیں کئی بار اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اس لائبریری کو فعال کرنے کا وعدہ کیا مگر تاحال کوئی عملی کام نہ ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن