اگلے تین سالوں میں معیار تعلیم پرخصوصی توجہ مرکوزر کھیں گے، وائس چانسلر

اسلام آباد(نا مہ نگار)13لاکھ طلبہ کو پڑھانے کا انداز آج کے تناظر کے مطابق بدلنے کے لئے پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کے مجموعی نظام کی ڈیجٹلائزیشن شروع کی تھی جسمیں آج ہم سرخرو ہوگئے ہیں، اگلے تین سالوں کا ہدف یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، یونیورسٹی کی امیج بلڈنگ کے لئے تعلیم کے معیار پر خصوصی توجہ مرکوزر کھیں گے، اگلے ہدف کے حصول کے لئے کمیٹیاں اور ٹاسک فورس تشکیل دینگے ۔اِن خیالات کا اظہار وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کی کامیابی کا دن منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ سٹوڈنٹ سپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہمیں فریم ورک ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے،پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے حوالے سے وائس چانسلر نے کہا کہ فیکلٹی ممبران کو گروپوں کی صورت میں باہر ممالک بھیجا جائے گا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں وہاں کے تجربات سے مزید بہتری لاسکیں۔تقریب کے مقررین میں  یونیورسٹی کے رجسٹرار، راجہ عمر یونس، چاروں ڈین، پرنسپل افسران اور فیکلٹی ممبران شامل تھے، مقررین نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مجمومی نظام آن لائن کرانے کے حوالے سے اوپن یونیورسٹی ملکی سطی کی پہلی، ساتھ ایشیا کی جامعات کی سطح پر دوسری جبکہ عالمی سطح پر پہلی 100جامعات میں شامل ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن