راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نر گس فیض ملک نے 27مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ میں خواتین کو پارٹی رنگوں کے دو پٹے اوڑھ کر شرکت کرنے کی ہدایات جا ری کر دی گئیں، لانگ مارچ میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو شرکت کی دعوت دینے کیلئے شعبہ خواتین کی رہنما اور کارکن گھر گھر مہم شروع کریں تاکہ لانگ مارچ کو کامیاب بنایا جا سکے، یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پیپزل پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر حفظہ بخاری ایڈووکیٹ ، جنرل سکرٹری سعدیہ عباسی اور دیگر خواتین سے ملاقات کے دوران کہیں ،نرگس فیض ملک نے کہا کہ لانگ مارچ کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے راولپنڈی اسلام آباد پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا بجلی،گیس،پٹرول،اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو خودکشیاں کرنے پرمجبور دیا ہے ان ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عوام کو سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر آ نا ہو گا۔