بی اے قومی سیاست میں بھرپور کردار ادا کریگی عبدالقدوس بزنجو سنجرانی کی ملاقات

Feb 21, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے اسلام آباد میںملاقات کی۔ بی اے پی سینیٹرز منظور کاکڑ‘ کہدہ بابر‘ نصیب اللہ بازئی اور عبدالقادر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ملکی مفادات کے مطابق قومی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء کا مؤقف تھا کہ بی اے پی سینٹ‘ قومی اسمبلی میں قابل ذکر اکثریت کی حامل جماعت ہے۔ مرکز میں بی اے پی کو پی ٹی آئی کی اہم اتحادی جماعت کی حیثیت حاصل ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بی اے پی مضبوط‘ واضح مؤقف اپنا کر قومی سیاست میں اپنی عددی حیثیت منوائے گی۔
بزنجو/ سنجرانی 

مزیدخبریں