راولپنڈی/ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے 27 فروری سے کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے موقع پر جڑواں شہروں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ جڑواں شہروں کے داخلی راستوں کی نگرانی سخت کی جائے گی۔ کنٹینرز بھی لگائے جانے پر پولیس آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ 27 فروری کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کے راولپنڈی اسلام آباد پہنچنے میں کتنے دن لگیں گے۔ اس کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات ترتیب دئے جائیں گے۔ پولیس ریزرو فورس، پنجاب کانسٹیبلری اور انٹی رائٹ فورس کی نفری بھی طلب کی جائے گی۔ پولیس ٹریفک کے متبادل روٹ بھی تیار کر رہی ہے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے 27 فروری کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے اجازت کے لیے تاحال کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کے دو ہزار اہلکار منگوانے کی باضابطہ درخواست کر دی۔ مزید پولیس نفری و دیگر انتظامیہ کے فیصلے آئندہ ہفتے کیے جائیں گے۔
سخت سکیورٹی