کراچی کنگز کو 9ویں شکست اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلہ میں پہنچ گئی 

Feb 21, 2022

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دیدی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے آخری لیگ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اننگز کے آغاز میں ہی عثمان شنواری نے ول سمیڈ کو آؤٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی جنہوں نے 10رنز بنائے۔ جیسن روئے اورجیمز ونس نے دوسری وکٹ کیلئے 90 رنز بنائے۔ جیمز ونس 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ عمر اکمل صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔افتخار احمد نے روئے کیساتھ مزید 45 رنز جوڑے۔جیسن روئے 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار نے 21 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 وکٹوںپر 166 رنز بنائے۔ عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لوئس گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کنگز کے اوپنرز نے 87رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم 34 گیندوں پر 36 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کی وکٹ بن گئے۔شرجیل خان نے  16 رنز بنائے ۔جو کلارک 52 رنز بناسکے۔کراچی کنگز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 143رنز بنا سکی۔ خرم شہزاد نے 22 رنز دے کر 4 جبکہ نسیم شاہ نے  دو وکٹیں لیں۔خرم شہزاد کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی۔ملتان سلطانز نے 106 رنزکا ہدف چار وکٹوںپرپورا کرلیا۔ کپتان محمد رضوان 51 اور ڈیو ڈولی 28 رنز بنا کرنا قابل شکست رہے جب۔ لیام ڈوسن نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسلام آبادیونائٹیڈ نے 7 وکٹوں پر 105 بنا ئے۔ محمد موسیٰ 26 اور لیام ڈوسن 22، ناصر نواز 14 رنز بنا سکے۔عمران طاہر اورآصف آفریدی نے 2،2 جبکہ شاہنواز، ڈیوڈ اور ٹم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔  سلام آباد یونائیٹڈ بھی پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔ اگلے مرحلے کی 4 ٹیمیں فائنل ہوگئیں، ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹد نے جگہ بنائی ہے۔دوسری اور تیسری پوزیشن کافیصلہ آج ہوگا۔امکان ہے کہ لاہور قلندرز ہار جیت کی صورت میں دوسری پوزیشن حاصل کرلے گی ۔ ملتان سلطانز پہلی پوزیشن پر فائز ہے ۔ اسلام آباد کا چوتھا نمبر ہے ۔ 

پی ایس ایل میچ

مزیدخبریں