اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد کرکٹ ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے اور پوری قوم اس کا جشن منا رہی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے اور پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربہ اپوزیشن ہے جو عین اس وقت پنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔
فواد چودھری