پاکستان بلیک لسٹ ہوسکتا ہے ایف اے ٹی اجلاس سے پہلے بھارتی پراپیگنڈا تیز

اسلام آباد (اے پی پی) پیرس میں21 فروری سے 4 مارچ تک ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے قبل پاکستان کے خلاف بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ایک بار پھر زوروں پر ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی مہم مسلسل جاری ہے اور اس کے ذرائع ابلاغ یہ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہوگا۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ ادھر بین الاقوامی ماہرین نے بھارتی دعوے  کو مسترد کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کر سکتا ہے۔ جنوب ایشیائی پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے حال ہی میں کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر یقین نہ کریں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ بھارت طویل عرصے سے عالمی فورموں کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کر رہا ہے اور اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے FATF جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دینا چاہیے کیونکہ اس نے بین الاقوامی نگران ادارے کی تمام تکنیکی ضروریات پوری کر لی ہیں۔
 بھارتی پراپیگنڈا 

ای پیپر دی نیشن