سیاستدانوں آمروں مافیاز کے 100ارب ڈالر سے زائد سوئس اکائونٹس لیک 

اسلام آباد، سراجیوو (نوائے وقت رپورٹ) پنڈورا اور پانامہ کے بعد دنیا بھر میں ایک اور بڑا مالیاتی سکینڈل سامنے آیا ہے۔ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے 100 ارب ڈالرز سے زائد کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔ او سی سی آر پی کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں ،آمروں اور مافیاز کے سوئس بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ دنیا بھر کے جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے سوئس بنک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات شامل ہیں اور یہ مجموعی طورپر 18 ہزار بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائی گئیں ہیں۔ او سی سی آر پی نے بتایا کہ 47 میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی اور ان اکائونٹس کی تفصیلات لیک کردی ہیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے سوئس اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ رپورٹس کے مطابق قازقستان کے صدر نے 1998 میں بطور وزیرخارجہ 10 لاکھ ڈالر سوئس اکاؤنٹ میں جمع کرائے جبکہ قازقستان کے صدر نے برٹش ورجن آئی لینڈز میں آف شورکمپنیاں بنائیں، یہ اثاثے 50 لاکھ ڈالر کے  تھے۔ قازقستان کے صدر نے امریکا اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے۔ او سی سی آر پی کے مطابق سوئس کریڈٹ میں اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ کے صرف ایک اکاؤنٹ میں 223 ملین ڈالر پڑے ہوئے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں اردن کو زر مبادلہ کی شدید کمی کا سامنا تھا۔ جرمن عہدیدار، وینزویلا کے بزنس مین اور آذربائیجان کا ایک امیر ترین شخص بھی ان افراد میں شامل ہے جن کا نام ان خفیہ اکاؤنٹس میں سامنے آیا ہے۔ زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کے مخالفین کو کچلنے کیلئے ایک ملک نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دی۔ سابق مصری آمر حسنی مبارک اور سابق مصری انٹیلی جنس چیف عمر سلیمان کے بھی اکائونٹس نکلے۔ رابرٹ موگابے کو بچانے کیلئے کریڈٹ سوئس بنک نے زمبابوے میں پلاٹینیم کی ایک کان فروخت کرائی۔ پلاٹینیم کی کان کی فرخت سے دس کروڑ ڈالر کی رقم حاصل ہوئی۔ آذربائیجان کے آمر واصف کالبوٹ کے بیٹوں کے سوئس اکائونٹس کا بھی انکشاف ہوا۔ واصف کے بیٹوں رضا  اور سمر طالبوف کے غیرملکی اکائونٹس تھے۔ کریڈٹ سوئس بنک میں دو کروڑ ڈالر کی رقم تھی۔ انہوں نے یہ رقم مشکوک طریقے سے حاصل کی تھی۔ سابق مصری انٹیلی جنس چیف عمر سلیمان کی فیملی کے خفیہ اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ اکائونٹس 2003ء میں کھلے جب امریکہ عراق پر حملے کی تیاری کررہا تھا۔ 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ان بنک اکاؤنٹس پر او سی سی آر پی اور 47 دیگر میڈیا کے اداروں نے تحقیقات کیں۔ سوئس قوانین کے تحت بنکوں سے متعلق جو بھی خفیہ باتیں منظر عام پر لائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، اس خوف سے سوئٹزر لینڈ کا کوئی میڈیا ادارہ ان تحقیقات میں شامل نہیں ہے۔
سوئس اکائونٹس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...