وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل  ملتان سلطانز کے سکیورٹی کنسلٹنٹ کرونا کا شکار پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ غیر ملکی کرکٹرز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیون کے دوسرے مرحلے میں آج ایک میچ کھیلا جائے گاجس کے بعد پلے آف مرحلہ کا آغاز ہوگا۔ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے مد مقابل ہونگی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے سکیورٹی کنسلٹنٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکواڈ کے ٹیسٹ کئے جو منفی آئے ہیں۔ ملتان سلطانز کے سکیورٹی کنسلٹنٹ کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا میچ شیڈول کے مطابق کھیلا گیا۔زمبابوے سے کھیلنے والے کرکٹر سکندر رضا بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حق میں بول پڑے اور پاکستان سپر لیگ اور پی سی بی کے رویے کی تعریف کردی۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے ایونٹ میں کبھی پیمنٹ کی ادائیگی میں مشکل پیش نہ آنے کی تصدیق کردی۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سکندر رضا بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کے دوران ادائیگی کا مسئلہ نہیں رہا، اور نہ ہی کسی غیر ملکی کھلاڑی نے اس سے متعلق شکایت کی۔ گذشتہ چند سال کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی میزبانی کے فرائض کافی اچھے انداز میں کامیابی سے انجام دیے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔سکندر رضا نے یہ بھی کہا کہ جو بھی یہ رائے دے رہا ہے کہ جیمز فالکنر کے رویے سے دورہ آسٹریلیا کو کوئی خطرہ ہے، وہ وہم میں مبتلا ہیں۔پشاور زلمی کے کوچ جیمز فوسٹر پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک قرار دیداور کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے، پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں ۔ اعظم خان اور محمد حارث جیسے وکٹ کیپر بیٹرز ہیں۔انھوں نے کہا کہ شعیب ملک کی کارکردگی کے ساتھ ان کا تجربہ بھی کافی مفید ہے، شعیب ملک اس عمر میں جس پھرتی کا مظاہرہ کرتے، وہ نوجوانوں کیلئے مثال ہے۔جیمز فوسٹر نے کہا کہ پشاور زلمی میں شامل نوجوان محمد حارث کا ٹیلنٹ بہت زبردست ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی چھ میں سے چار میں شکست کے بعد بھی ٹیم کا ماحول اچھا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...