راشد خان پی ایس ایل اور لاہور قلندرز انتظامیہ کے شکر گزار

لاہور (سپورٹس رپورٹر)افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے جانے سے پہلے پاکستان سپر لیگ انتظامیہ اور لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں راشد خان نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو مناسب الفاظ نہیں لیکن شکریہ ادا کروں گا، سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا اور پی ایس ایل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔راشد خان نے کہا کہ سچی بات یہ ہے اچھے ماحول کو چھوڑ کر جانا مشکل ہوتا ہے، باقی میچز میں بھی کھیلنا اچھا لگتا لیکن نیشنل ڈیوٹی ترجیح ہے۔ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...