کراچی، جناح اسپتال میں برقعہ پوش شخص کا حملہ، 3ڈاکٹر زخمی

Feb 21, 2022

کراچی(نوائے وقت نیوز)جناح اسپتال کراچی کے سرجیکل وارڈ نمبر 3میں برقعہ پوش شخص نے ڈاکٹروں پر حملہ کر کے ایک خاتون ڈاکٹر سمیت 3کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم ظہیر کو موقع واردات سے گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی، واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب جناح اسپتال کے سرجیکل وارڈ نمبر تین میں پیش آیا۔ جہاں داخل ہونے والے برقعہ پوش شخص نے اچانک حملہ کردیا۔ ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کئے جس کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر منیشہ، ڈاکٹر ندیم اور ڈاکٹر معین زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اسپتال کے چیف سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، تاہم واقعہ کے خلاف ڈاکڑوں نے احتجاج شروع کردیا۔اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری طلب کر لی گئی۔
جناح اسپتال

مزیدخبریں