عمران حکومت کوعوام بددعائیں دے رہے ہیں:خلیل ستی

کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف خلیل ستی نے ہوشربا مہنگائی پر نااہل عمران حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے غریب عوام سے جینا کا حق بھی چھین لیا ہے نا صرف مزدور‘ محنت کش بلکہ سفید پوش افراد بھی دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگے ہیںگھی‘ آٹا‘ چینی‘ سبزیاں سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ایک کمرے کے مکان کا بجلی کا بل3 سے 4 ہزار سے کم نہیں آتا جہاں صرف ایک بلب اورپنکھا چلتا ہے۔ خلیل ستی نے کہا کہ عوام عمران حکومت کوجھولیاں پھیلاکر بددعائیں دے رہیں نااہل حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن