گورنمنٹ  سیکنڈری اسکول  عبدالکریم عبداللہ گبول گوٹھ میں  ہفت روزہ اسپورٹس گا

کراچی ( سٹی نیوز  ) گورنمنٹ اسکولوں  میں بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کو بہتر کرنے کے لئے گورنمنٹ  سیکنڈری اسکول عبدالکریم عبداللہ گبول گوٹھ میں ہفت روزہ اسپورٹس گالا پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصدبچّوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے صحتمند معاشرے کو فروغ دینا ہے ڈسٹرک ویسٹ ایجوکیشن آفیسر سید عابد علی شاہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ ایجوکیشن  آفیسر نگہت یاسمین کی ہدایت کی روشنی میں بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول  عبدالکریم عبداللہ گبول گوٹھ میں ہفت روزہ اسپورٹس گالا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے مختلف کھیلوں میں دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے جوشِ و جذبے اور لگن کے ساتھ بچوں نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بچوں کو انعامات میں میڈل و سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا مہمانان خصوصی عبدالحمید گبول، سلمان گبول سینئر کارکن پاکستان پیپلز پارٹی اور سینئر جرنلسٹ عبدالوہاب پہوڑ نے شرکت کی اس موقع پر سلمان  گبول نے اپنے خ?لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج گورنمنٹ اسکولوں میں اسپورٹس پروگرام دیکھ کر انتہائی حیرت اور خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے مستقبل کے معماروں کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں  دی جارہی ہے ایک وقت تھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں صرف پرائیویٹ اسکولوں میں ہوا کرتی تھی آج گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول عبدالکریم عبداللہ گبول گوٹھ میں دیکھ کر انتہائی مسرت ہورہی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پروگرام کو منعقد کرنے کے لیے استاذہ خاص طور پر ہیڈ ماسٹر محمد اعظم خان اور ان کی ٹیم کا منہ بولتا ثبوت ہے غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن