کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا بے روزگاری کے سبب شدید کرب میں اپنی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں کراچی کے نوجوانوں پر سرکاری نوکریوں کے دروازے بالکل بند کردیئے جس سے احساس محرومی بڑھ رہا ہے عوام بنیادی سہولیات سے محروم صوبہ سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے یونیورسی میں طالبات محفوظ نہیں اب تو پے در پے ملک کی عوام کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے بروقت سچی خبریں فراہم کرنیوالے محب وطن صحافیوں کو مختلف واقعات میں قتل کردیا جاتا ہے اور دو یوم قبل سینئر صحافی اطہر متین کو دن دھارے قتل کردیا گیا جسکی شدید مذمت کرتے ہیں کوئی ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں اور اس وقت وفاقی و صوبائی حکومتوں پر فائز جماعتیں مارچ و دھرنے و بیان بازی کی سیاست میں مشغول ہیں عوام بڑی باریک بینی سے تمام منظر و تماشہ دیکھ رہے ہیں کالا باغ ڈیم تمام صوبوں سے مشاورت سے ہی تعمیر ہوسکتا ہے ورنہ چھوٹے ڈیم تعمیر جلد از جلد کی جائے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے سمیع اللہ فراز. وسیم راجہ. محمد ذاکر. عبداللہ اور تحریک جوانان پاکستان سندھ کے صدر نعیم خان. سینئر نائب صدر احسان اللہ ڈاہری. ولی محمد سولنگی. مسلم لیگ ضیاء کراچی کے جنرل سیکرٹیری محمد طارق. حیدری جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید دیگر عہدیدران سمیت سندھ بھر سے سینکروں کارکنان پاکستان بنانے والی جماعت پر اعتماد و بھروسہ کرکے پاکستان مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ ناظم آباد میں تقریب میں شمولیت اختیار کرلی اب ق لیگ عوامی حقوق مزید قوت سے حاصل کرینگے اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. عاطف مشوانی. سردار الہی بخشں انیل بھٹی. معیز الحسن. مظہر اقبال چوہدری. منصور علی شاہ. سلطان بھٹی مہین ملک. عابد خان. خرم شاہد میئو. عادل خان زئی اور دیگر موجود تھے طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں سندھ کی ہر سیٹ پر حصہ لیگی اب ملک بنانے والی جماعت عوامی حقوق چھین لیگی انہوں نے کہا عوام کی دادرسی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پر شمولیتی تقریب سے مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں دوسری جماعتوں کی جوق در جوق شمولیت سے مسلم لیگ مزید مضبوط و فعال ہوگی اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک نوجوانان پاکستان کی مسلم لیگ میں شمولیت قائد چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا مظہر ہے۔
طارق حسن