بلوچستان کی ترقی کا زینہ گوادر ہے جدید سہولتوں سے مزین کرینگے چیف سیکرٹری

Feb 21, 2022

گوادر (بیورو رپورٹ)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ گوادر  بلوچستان کی ترقی کا بنیادی زینہ ہے ،حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے اس لیے شہر کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ گوادر کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات سے مزین جدید شہر بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  دورہ  جیونی کنز کے موقع پر  مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کنز پشکان جیوانی سمیت ضلع بھر کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر  حل کیا جائیگا۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے گوادر میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور کلمتی،ناگمان عبدل،فیض نگوری اور دیگر نے ملاقات کی بعدازاں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر پریس کلب کے بھی ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کیا۔ دریں اثنا ء چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے جیونی کے مقام پر دران ٹورسٹ سائیڈ کا بھی دورہ کیا جہاں پر کچھو انڈے اور اس  کی افزائش نسل ہوتی ہے۔دریں اثناء چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے آر سی ڈی سی کونسل گوادر کے ایک نمائندہ وفد نے نائب صدر مجید اللہ کی قیادت میں ملاقات کی  اور 24 سے 27فروری کو ہونے  والے  کتب میلہ میں شرکت کی  دعوت دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر )جمیل احمد بلوچ، آر سی ڈی کونسل کے نائب صدر بہرام بلوچ،عبداللہ عثمان ،نیاز ابراہیم بھی موجود تھے_علاوہ ازیں  چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی مختصر دورے پر تربت پہنچے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ، ڈسٹرک پولیس آفیسر بہرام خان مندوخیل اور دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا۔  دریں اثناء  چیئرمین وفاقی پبلک سروس کمیشن کیپٹن (ر) زاہد سعید نے بھی چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے تربت ائیرپورٹ پر ملاقات کی اور ان سے بلوچستان کے تعلیمی مسائل اور دیگر باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

مزیدخبریں