متحدہ عرب امارات نے یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردارکیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای نے کو بغیرآدمی کے نظاموں کے بارے میں دفاعی صنعت کی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پریہ انتباہ جاری کیا ۔امارات کے وزیرمملکت برائے دفاعی امور محمد بن احمد الباوردی نے کہا کہ ہمیں ڈرون کے استعمال سے شہری تحفظ کو درپیش خطرے اور معاشی اداروں کی تباہی کوروکنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔بغیرآدمی دفاعی نظاموں کی نمائش (یو ایم ای ایکس)ابوظبی میں شروع ہوئی ۔اس میں امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت خطے اور مغرب سے تعلق رکھنے والے عسکری اور صنعتی حکام شرکت کررہے ہیں۔اس میں جدید ہائی ٹیک ڈرون ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔تاہم میزبان ملک نے خبردارکیا کہ اس طرح کے ہتھیار سستے اورعام ہوتے جارہے ہیں۔یواے ای کے مصنوعی ذہانت کے وزیرمملکت عمربن سلطان العلامہ نے کہا کہ اب ڈرون دہشت گرد گروہوں کے اسلحہ کا حصہ ہیں جو شہریوں کو دہشت زدہ کرنے یا عالمی نظام پرمنفی اثرات مرتب کرنے کے لیے انھیں استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک چیلنج ہے جس کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان نظاموں کے استعمال کے خلاف ڈھال بنا سکیں۔
ابوظبی میں بغیرآدمی نظاموں کی نمائش، ڈرونز سے درپیش خطرے پرانتباہ
Feb 21, 2022 | 12:47