وزیرخارجہ کاافغانستان میں انسانی اورمعاشی بحران روکنےپرزور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران روکنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین ایم رسل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی امداد اس وقت تک پائیدار اور ثابت نہیں ہوسکتی جب تک افغانستان کا بنکاری نظام بحال اور غیر ملکی اثاثےغیر منجمد نہیں کئے جاتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو امدادی سامان کی فراہمی کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد  فعال کردی ہے۔وزیر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال اور وہاں خواتین اور بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن