وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا سمیت براعظم افریقہ کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی، سیاسی، پارلیمانی، تجارتی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔یہ بات انہوں نے ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، ایمبیسڈر ردوان حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات، دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان، مشترکہ تاریخ، مفادات اور تزویراتی 

ای پیپر دی نیشن