صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کینسر کی روک تھام کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر منظم مہم چلانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کینسر کے علاج سے آسان اور کم خرچ ہے ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کئی دہائیوں سے جوہری توانائی، زراعت اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے قابل ستائش قومی خدمات انجام دے رہا ہے،کرن میں نئی شامل کردہ سہولیات کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے خوشی ہوئی ہے ۔