بد عنوانی، رقوم کی غیرقانونی منتقلی پاکستان جیسے ملکوں کو در پیش بڑے مسائل ہیں:فواد

اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ بد عنوانی اور رقوم کی غیرقانونی منتقلی پاکستان جیسے ملکوں کو در پیش بڑے مسائل ہیں۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت تسلسل سے یہ آواز اٹھا رہی ہے کہ امیر ملک غریب ملکوں کا استحصال بند کریں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث عناصر اتحاد بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ اور پنڈ ورا پیپرز کے بعد اب سوئس بینک لیک سامنے آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن