سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کی بحالی دونوں کے مفاد میں ہے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

Feb 21, 2023


تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ باہمی تعلقات کی بحالی کیلئے مضبوط سیاسی عزم ناگزیر ہے۔ باہمی سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی اور تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرگرم ہیں۔ تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گی۔

مزیدخبریں