طورخم : افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹوں پر فا ئرنگ ، اہلکار زخمی


خیبر (نوائے وقت رپورٹ)  طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ ہوئی۔ جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ایک ایف سی اہلکار کے زخمی ہونے کے علاوہ کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع  نہیں۔ زخمی ایف سی اہل کار کو سی ایم ایچ لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو گزشتہ شام ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا۔ جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے اور پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ گزشتہ شام ایک افغان شہری نے مریض کے ہمراہ سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایف سی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس کردیا، جس پر افغان حکام مشتعل ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن