لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کارکنوں کو پیغام دیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ پہنچیں۔ پی ٹی آئی کا پیغام ٹرینڈ بن کر چلا۔ پیغام کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ اس پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے کارکنوں کو عدالت آنے کی کال نہیں دی۔ ہزاروں افراد ہائیکورٹ کے باہر اور اندر موجود تھے۔ جس وجہ سے کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہو پارہے تھے۔ کسی کال کے بغیر ہزاروں لوگ عمران خان کیلئے نکلے ہیں۔ سلمان شہباز‘ حمزہ شہباز کو اس وقت ضمانت دی گئی جب وہ ملک سے باہر تھے۔ ہائیکورٹ میں کوئی سکیورٹی نظر نہیں آ رہی تھی۔ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی حادثہ پیش آئے۔ پی ڈی ایم کو نظر آ رہا ہے کہ الیکشن میں تو انہیں جوتے پڑیں گے‘ بے شمار مثالیں ہیں، لوگوں کو عدالت آنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔
ہائیکورٹ پہنچیں‘ پی ٹی آئی پیغام ٹاپ ٹرینڈ: کال نہیں دی: فواد چودھری
Feb 21, 2023