اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کشمیری حریت رہنما  شہید

Feb 21, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں برما پل کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت امتیاز عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کشمیری حریت رہنما بتایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں