اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بنک کے مطابق جنوری 2023ء کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 21 مہینوں میں کم ترین رہا۔ مرکزی بنک کے مطابق جنوری 2023ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.20 کروڑ ڈالر رہا اور جنوری کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دسمبر کے مقابلے 4.80 کروڑ ڈالر کم رہا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جنوری 2023ء کی درآمدات 3 ارب 92 کروڑ ڈالر اور برآمدات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ رواں مالی سال درآمدات 21 فیصد کم ہوئی ہیں۔ مرکزی بنک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 مہینوں کی برآمدات سوا فیصد کم ہو کر 16.42 ارب ڈالر رہیں جب کہ 7 مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کھاتوں کا خسارہ 20.44 ارب ڈالر رہا اور 7 مہینوں کی ترسیلات زر 16 ارب ڈالر رہیں۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی 2022ء سے جنوری 2023ء تک تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر رہا۔