تلہ گنگ کو سیاسی نہیں انتظامی بنیاد پر ضلع بنایا‘ عدالتوں سے انصاف ملے گا: پرویز الٰہی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق ارکان پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر کی ویڈیو لنک کے ذریعے اور تقی شاہ سابق ایم پی اے اور مختلف یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں کی ملاقات، وفد نے راولپنڈی ہائیکورٹ میں ضلع تلہ گنگ کی منسوخی کے خلاف درخواست دائر کرنے کے حوالے سے آگاہ گیا ۔ چودھری پرویز الٰہی  نے کہا کہ تلہ گنگ کے چپہ چپہ کی حفاظت کریں گے، سیاسی نہیں انتظامی بنیادوں پر تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دیا، ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ انشاء اللہ وہیں سے انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء  اللہ تلہ گنگ کی عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ حافظ عمار یاسر  نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر حلقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔ حلقہ کی عوام چودھری پرویزالٰہی کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ مخالفین کے ہر حربے کو ناکام بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...