لڑکی سے زیادتی جیسے واقعات کیلئے مائیں  ذمہ دار ہیں: ریاض پیر زادہ 

Feb 21, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف نائن پارک اسلام آباد میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے گھریلو تربیت اور ماؤں کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ ریاض پیر زادہ نے کہا کہ اچھی مائیں اچھی تربیت کرتی ہیں، رات کو بچوں کے باہر جانے سے متعلق ہماری حدود ہیں، لڑکیاں تو کیا لڑکوں سے بھی ڈکیتیاں ہو جاتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ شوقیہ، کچھ غربت اور کچھ حیوانیت کی وجہ سے ایسے کام کرتے ہیں، ایسے کیسز سے ہمیں خود بچنا چاہیے۔ اس سے قبل موٹر وے زیادتی کیس میں سابق سی سی پی او لاہور اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی متاثرہ فریق کو ہی ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں دو ملزمان نے ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں