عمران کی پا لیسی پر نئی سو یلین ، عسکری قیا دت نے فل سٹاپ لگا دیا : بلاول 

Feb 21, 2023


 اسلام آباد+میونخ (خصوصی نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پالیسی پر نئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل سٹاپ لگا دیا ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران حکومت کی پالیسی دہشتگردوں کو خوش کرنے کی تھی، عمران نے دہشتگردوں سے غیر مشروط مذاکرات کیے لیکن ان کی پالیسی پر نئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل سٹاپ لگا دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔ افغانستان سے خطرات کے حل کے بغیر پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ رہے گا۔ دریں اثناء جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول  بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو پاکستان میں سکیورٹی رسک رہے گا۔ کالعدم تحریک طالبان  پاکستان سے دوستی رکھنے والا کوئی ملک پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا۔ پاکستان ایک بار پھر دہشتگرد گروپ  ٹی ٹی پی کو شکست دے گا۔ جو تنظیم پاکستان اور آئین پاکستان کو نہیں مانتی ان سے بات کرنا ملک و قوم کے مفاد نہیں۔  کراچی پولیس آفس پر حملے میں طالبان سے مقابلہ کیا۔ ہم پر امید ہیں کہ ملک بھر میں طالبان کو شکست دیں گے۔ ہمسایہ ملک اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کے استعمال کی اجازت نہ دے۔  امید ہے افغانستان ان تنظیموں کیخلاف  ایکشن لے گا۔ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔ 

مزیدخبریں