نیسلے پاکستان نے ترکیہ ‘شام متاثرین کیلئے امدادی سامان کمشنر کے حوالے کردیا 


لاہور(خبرنگار)ترکیہ و شام زلزلہ متاثرین بچوں کیلئے امدادی سامان کے سلسلے میں نیسلے پاکستان نے سیریلیک اور نیسلے بنیاد کے امدادی سامان کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کے حوالے کردیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ امدادی سامان زلزلہ متاثرین بچوں کیلئے اہم خوراک پر مشتمل ہے۔ 70بڑے کارٹن سیریلیک اور 41کارٹن نیسلے بنیاد و دیگر سامان امداد میں شامل ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر امدادی سامان پی ڈی ایم اے بھیج دیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنیوالی ملٹی نیشنل و نیشنل کمپنیاں مزید سامان بھی بھیج رہی ہیں۔ ترکیہ اور شام پر کٹھن وقت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن