لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ٹیبلٹس کی تقسیم مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر مقبول کو مردم شماری کا انچارج بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5تحصیلوں میں مردم شماری کیلئے مجموعی طور پر 3 ہزار 972 ٹیبلٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ڈی سی لاہور نے تحصیل سطح پر اے سیز کی نگرانی میں ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اب تک تحصیل سٹی میں 190، کینٹ 75، کنٹونمنٹ میں 92 ٹیبلٹس تقسیم کیے گئے ہیں اورتحصیل ماڈل ٹاؤن 107، شالیمار 142 جبکہ رائے ونڈ میں 75 ٹیبلٹس دیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ آن لائن مردم شماری کیلئے عملہ لوگوں کے گھروں تک جائے گا اور مردم شماری کے درست اعدادوشمار معاشی و معاشرتی منصوبہ بندی کی بنیادی اکائی ہے اوردرست مردم شماری سے عوام تک سہولیات بہتر انداز میں پہنچانے کی منصوبہ بندی ہو سکتی ہے۔
آن لائن مردم شماری کیلئے عملہ لوگوں کے گھروں تک جائے گا : ڈی سی `
Feb 21, 2023